ہم ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جس کا دفاع ہر لحاظ سے ناقابل تسخیر ہے۔ حافظ طاہر جمیل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ اگر 18 سال قبل میاں محمد نواز شریف ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو آج بھارت ہمیں کچا انڈہ سمجھ کر کھا پی گیا ہوتا مگر میاں نواز شریف نے ثابت کیا تھا کہ وہ وطن سے محبت کرنیوالے ہیں آج ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جس کا دفاع ہر لحاظ سے ناقابل تسخیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے جب پاکستان بنایا تو اس بات کا عہدکیا تھا کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنا تن من دھن تک قربان کر دیں گے۔

بھارت جس نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک اس خطے کو تسلیم ہی نہیں کیا وہ ہر روز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اس پیارے وطن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کو پر تولتا رہتا تھا مگر جب 1997ء میں میاں محمد نواز شریف دوسری مرتبہ حکومت میں آئے تو انہوں نے سائنسدانوں سے ملکر ایٹمی پروگرام پر کام تیز کرنے کا پروگرام بنایا۔

کچھ ہی عرصہ بعد بھارت نے 5ایٹمی دھماکے کر کے خود کو ایٹمی قوت منوایا تو چند ہی روز بعد نواز شریف کے کہنے پر سیاستدانوں نے 6دھماکے کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ آج پوری قوم اپنے نڈر اور عظیم قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔