ملک تباہ کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کابل اور مزارشریف میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو مارنے اور ملک کو تباہ کرنے والوں کیساتھ امن مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

افغان میڈیاکے مطابق صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں اشرف غنی نے کابل اور مزار شریف میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیرانسانی کارروائیو ں کا ارتکاب کرنے والوں کا خاتمہ کرتی رہے گی۔ انھوں نے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

افغان عوام کے دشمنوں کوعوامی مقامات پر حملے کر کے اس دنیا میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور ان پر دوسری دنیا میں عذاب الٰہی نازل ہوگا۔