ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا، حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : چئیرمین یونین کونسل کاہنہ، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر، زولفقار قریشی، جنرل کونسلر سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی،جنرل کونسلر محمد سجاد ،سیاسی ،سماجی رہنما آصف رحمانی،چئیرمین رحمانی ینگ کونسل اشفاق بھولا نے کاہنہ گورنمنٹ ہائی سکول کے اساتذہ اورطالب علموں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کی ترقی خوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔

نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ حاجی بشارت علی رحمانی نے کہا کہ نوجوانوںکی شکل میں روشن اور مستحکم پاکستان دیکھ رہا ہوں۔

پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں فروغ تعلیم اورجہالت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور ،ٹھوس اور مثالی اقدامات کر رہی ہے۔

جنرل کونسلر محمد سجاد کا کہنا تھا کہ محنت ، لگن اور معیاری تعلیم حاصل کر کہ ہی معاشرے میں با وقار مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایا ہیں۔

قوم کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے انقلابی اقدامات پر کام جاری ہے۔

us247lahore@gmail.com
03124828367