وطن عزیز کی ترقی کیلئے خواتین کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ممتاز بیگ

Rotary Meeting Group

Rotary Meeting Group

رحیم یار خان: روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے کہا کہ وطن عزیز کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے خواتین کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کلب ممبران کے مالی تعاون سے بستی نوریوالی میں قائم روٹری ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے تحت بچیوں کو سلائی کڑھائی سکھانے کے تربیتی مرکز کیلئے سلائی مشینیں ودیگر اشیاء فراہم کی جائیں گی ۔روٹری انٹرنیشنل دنیا کی واحد سماجی تنظیم جو صرف ممبران کی ڈونیشن سے انسانیت کی فلاح کیلئے عملی طور پر پولیو و دیگر بیماریوں کی روک تھام ،پینے کے پانی کی فراہمی، ماں اور بچے کی صحت،بنیادی تعلیم و پڑھائی ، معاشی ومعاشرتی ترقی کے منصوبوں پر عملی طور پر کام کرتے ہوئے اس کے ممبران دنیا بھرمیںمصروف عمل ہیں۔صاحب حیثیت اور مخیر افراد براہ راست اور اپنی نگرانی میں بھلائی کے کاموںسے مقامی کمیونٹی کی خدمت کرسکتے ہیں۔

کلب کی اس پندرہ روزہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر مدثر سہیل نے مبشر نذیرلاڑ کوروٹری میںنئے ممبرکے طور پر شامل ہونے پر خوش آمدید کیا اس موقع پر شہزاد اشرف مہاندرہ ، جان محمد وارثی، احمد اویس عارف، عمیر عزیز، بشیراحمد سنگھیڑا، سعد اللہ وڑائچ ودیگر موجود تھے۔