ملک بھر کی تمام ڈویژن میں ثقافتی اسٹالز قائم کئے گئے ہیں

Cultural Stalls

Cultural Stalls

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی تمام ڈویژن میں ثقافتی اسٹالز قائم کئے گئے ہیں۔ اسٹال کے قیام کامقصد ثقافت اسلامی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کتب بینی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

ادارہ توسیع تنظیم کے انچارج زوہیر قمبری کے مطابق محرم الحرام کے پہلے عشرہ کو کربلاء شناسی کے عنوان سے منایا جارہا ہے ۔جس کے تحت ملک بھر کے تمام ڈویژن میں ایک سو سے زائد مقامات پر ثقافتی اسٹال لگائے گئے ہیں تاکہ ممبر سازی مہم اور کتب بینی کو فروغ دیا جا سکے۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید سرفراز نقوی نے دوران محرم جلوس ہائے عزاء اور مجالس کے اجتماعات میں بک اسٹال کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتب بینی کا رواج ہمارے معاشرے میں دم توڑ رہا ہے ۔نوجوانوں میں تحقیق اور کتب بینی کا شوق معاشرے اور قوموں کی کامیابی کا ضامن ہے۔اسٹالزپر ایسے لٹریچرز کو یقینی بنایاجائے گا جو نوجوانوں کو اسلامی تنظیمی ماحول فراہم کرسکے تاکہ نوجوانوں میں کتب بینی کا شوق بیدار ہو۔