ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ جوش و جذبے سے منایا گیا

Eid Milad-un-Nabi,Rallies

Eid Milad-un-Nabi,Rallies

لاہور (جیوڈیسک) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت پر پورا عالم اسلام خوشی سے سرشار ہے، کراچی میں عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے، سبز پرچم تھامے شرکاء درود و سلام پیش کرتے رہے۔

لاہور میں تمام دن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس نکالے جاتے رہے۔ چار ہزار پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر گھوڑوں کے رقص، رسہ کشی اور پریڈ نے سماں باندھ دیا۔ پشاور میں میلاد ہاؤس سے ریلی نکالی گئی، شرکاء درود شریف کا ورد کرتے رہے، کوئٹہ میں مختلف مقامات سے 8 جلوس برآمد ہوئے۔

راولپنڈی میں مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے نکالا گیا، بنی چوک پر کیک کاٹا گیا۔ فیصل آباد میں 155 جلوس نکالے گئے، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر پر ختم ہوئے۔

ملتان میں 61 جلوس نکالے گئے، پچاس من حلوے کی دیگ ہزاروں افراد میں تقسیم کی گئی۔ گوجرانوالہ میں 200 جلوس نکالے گئے، عاشقان رسول نے 500 پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا۔