جس ملک میں کرائے کے خودکش بمبار مل جاتے تھے، اس ملک میں پیسے دیکر کسی پر سیاہی پھینکنا چھوٹی بات ھے، شمروز الہی گھمن

Shamroz Elahi Ghuman

Shamroz Elahi Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) چئیرمین ایڈوائزری کونسل پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ شمروز الہی گھمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس ملک میں کرائے کے خود کش بمبار مل جاتے تھے، اس ملک میں پیسے دیکر کسی پر سیاہی پھینکنا چھوٹی بات ھے، لیکن ماسٹر مائنڈ صاحب تم ھار چکے ہو۔تمہارے سب ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کی مقبولیت کے سامنے ڈھیر ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کے کسی رہنما پر سیاہی یا جوتا پھینکنا تمہاری بے بسی کا ثبوت ھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج اگر نواز شریف یا خواجہ آصف کو نشانہ بنایا گیا ہے تو کل تم لوگوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن ہم جاہل نہیں ہیں ہماری 2018کے الیکشن میں کامیابی اس کا منہ توڑ جواب ہو گی۔شمروز الہی نے کہا کہ بزدل اور کمزور لوگ ایسی نجس حرکتیں کرتے ہیں۔