ملک وقوم دشمنوں کیخلاف قانونی و تادیبی کاروائی لازم ہے ‘ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان و عوام دشمن اقدامات میں ملوث ہر فرد و جماعت اور گروہ کیخلاف قانونی و تادیبی کاروائی قومی تقاضہ اور اداروں کا فریضہ ہے جسے ادارے بہ احسن و خوبی انجام دے رہے ہیں جس کیلئے انہیں تمام سیاسی ‘ جمہوری ‘ مذہبی اور عوامی حلقوں کی حمایت حاصل ہے مگر کسی بھی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کیلئے بناءشواہد اس کا میڈیا ٹرائل کسی بھی وطور احسن اور قابل توصیف و حمایت عمل نہیں ہے ۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ مصطفی کمال کی میئر کراچی کی حیثیت سے اپنی ٹیم کی مدد سے کراچی کی ترقی کیلئے انجام دی گئی خدمات یقینا قابل توصیف ہیںمگر ثبوت و شواہد کی دستیابی کی فراہمی سے انکار کے ساتھ مصطفی کمال کی جانب سے اپنی سیاسی جماعت اور متحدہ کی قیادت پر وہی پرانے الزامات لگانا یقینا ایسی میڈیا مہم کہلایا جاسکتا ہے جس کا مقصد نیب کی احتسابی مہم کیخلاف حکومتی اقدامات سے عوامی توجہ ہٹا کر کرپشن کے بڑے کرداروں کو بچاناہے کیونکہ مصطفی کمال کے الزامات سے متحدہ کی سیاسی ساکھ تو متاثر ہوسکتی ہے مگر اس کیخلاف کسی بھی کاروائی کے قانونی و آئینی تقاضے پورے نہیں ہوسکتے اور نہ ہی سیاست میں کوئی بڑی تبدیلی آسکتی ہے ۔