وطن عزیز کی دشمن طاقتیں امن کو سبوتاژ کر کے ملک کی ترقی کو روکنا چاہتی ہیں : انصر مہدی

Ansar al-Mahdi

Ansar al-Mahdi

کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے واقعات ایک گھنائونی سازش کا حصہ ہیں انہوں نے کہا سیکورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ملک میں کہیں بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال نظر نہیں آرہی، لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کے واقعات سے تبدیلی کے کھوکھلے نعروں اور سیکورٹی اداروں کی قلعی کھل گئی ہے انہوںنے آزاد جموں و کشمیر میں معروف شیعہ عالم دین علامہ تصور الجوادی پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزکی دشمن طاقتیں امن کو سبوتاژ کرکے ملک کی ترقی کو روکنا چاہتی ہیں اگر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جاتا تو آج لاہو ر پشاور اور پارا چنار کے یہ سانحات رونما نہ ہوتے۔

دو ماہ کے دوران دو دردناک واقعات نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔۔ انہوں نے پنجاب سمیت ملک بھر میں فی الفور بلاتکفیر آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک ہی ملک کے امن کی ضمانت ہے۔