ملک میں جاگیردارانہ نظام نہیں چلنے دیں گے: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت اب ملک بھر میں جلسے کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم استقامت کا اتنا بڑا مظاہرہ نہیں دکھا سکتی۔

انقلاب مارچ سے پوری قوم جاگ گئی ہے۔ دھرنے میں شریک لوگوں نے حق ادا کر دیا۔ حکمرانوں کے بہت سے راز جانتا ہوں۔ عوام کو طویل بہت عرصے سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو کرپشن کے ایک بڑے نظام نے جکڑا ہوا ہے۔

یہ قوم اب ظلم اور جبر کے نظام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ ملک میں اب جاگیردارانہ نظام نہیں چلے گا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ اس قوم کوکرپشن کےایک بڑے نظام نے جکڑا ہوا ہے۔ یہ قوم ظلم اور جبر کے نظام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں کامیاب جلسے کی مبارک باد پیش کی۔