وطن عزیز کیخلاف عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے متحدہونے کی ضرورت ہے ، عالمی سطح پر وطن عزیز کیخلاف دشمن قوتیں متحد ہوچکی ہے ،دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ بلاتفریق کاروائیوں اور انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔

سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگاکر سابق ڈکٹیٹر نے ملک کو مشکلات شکار بنایاجس کا خمیازہ قوم آج بھگت رہے ہیں ۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آئے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملکی مسائل کے اصل ذمہدار حکمران وسیاستدان ہیں جو اپنے ذاتی مفاد کی سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں اور جب پھنستے ہیں تو بیرون ممالک فرار ہوجاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سابق ڈکٹیٹر مشرف نے نائن الیون کے بعد وطن عزیز کو مشکلات میں دھکیلا ان حکمرانوں نے اسے سرکاری اعزاز کے ساتھ ملک سے فرار کیاغلطی حکمران کرتے ہیں اور سزا قوم کو بھگتنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے عظیم قربانیاں دی جن کی مرہون منت آج الحمداللہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہاہے ، انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن قائم کرنے میں بلاشبہ رینجرز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی بے پنا ہ قربانیاں اور محنت کا نتیجہ ہے ،گزشتہ روز گلشن اقبال میں ایک مدرسے کے دو علماء کو بے دردی سے شہید کیاگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اداروں کو یہ سوچنے کی ضرورت آخر اتنی گرفتاریوں اور ٹارگٹ کلرز کی ہلاکتوں کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے وقتا پھر سے کیوں ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی قوتیں باہم متحد ہوکر پاک چین راہداری کے معاہدوں کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں قوم کومتحد ہوکر مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا جو ناسور ملک کو کھوکھلا کررہاہے اس کی اصل جڑھ تک پہنچنے کی ضرورت ہے ، مفتی محمدنعیم نے مزید کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے مدارس کو سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارتی کے محتاج بنانے کا بل میں علماء سے مشاورت نہ کی گئی تو تسلیم نہیں کریں گے۔