ملک بھر میں گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

Load Shedding

Load Shedding

پشاور (جیوڈیسک) ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی بندش کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش سے ہر طبقہ متاثر ہے۔

خیبر ایجنسی میں 22گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

طلباکو پڑھائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کمپیوٹر لیب بند پڑے ہیں۔چمن ،ہرنائی ،ژوب، بارکھان سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

زمینداروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نےزرعی فیڈرز کو روزانہ دس سے بارہ گھنٹے بجلی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

نواب شاہ میں شدیدگرمی کے دوران واپڈا کی جانب سے بجلی کی گھنٹوں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔