ملک کی سالمیت استحکام و تحفظ کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا، سید گل حسن

Karachi

Karachi

کراچی (بیورو رپورٹ) عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلیٰ سیدگل حسن شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ہم محب وطن پاکستانیوں کی قدر کرتے ہیں اور اس بات کو سراہتے ہیں کہ آج پاکستان اوراس میں بسنے والے محب وطن کراچی کے شہریوں نے یہ ثابت کردیا کہ ان کا جینا مرنا وطن کے ساتھ ہے اوراس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہیں کہ کراچی کی عوام نے یہ واضح کیا کہ ہم کسی غیر ملکی وطن دشمن ایجنٹ کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے۔

اپنے آفس میںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ،پاکستان میں ہی ہم نے جینا ہے اور پاکستان میں ہی ہم نے مرنا ہے ۔پاکستان ہے تو ہم ہیں ، پاکستان زندہ باد ،ہماری عزتیں اس ملک کے ساتھ وابستہ ہیں،پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے ،ہم پاکستان کے استحکام ،خوشحالی ترقی ،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنی حکومت ،افواج پاکستان اور تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کیلئے دعا گوہیں ۔ سید گل حسن شاہ بخاری نے کہا کہ آج یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں اور پاکستانی عوام نے اس ملک میں ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے ،جو کل کے ہیرو تھے وہ آج زیرو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان کو استحکام امن و خوشحالی کی ضرورت ہے،اس وقت ملک دشمن قوتیں وطن عزیز پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ملک کی سا لمیت استحکام و تحفظ کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا،اور ملک دشمنوں پر سخت نگاہ رکھنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آئی پی سی آئی ایچ کا بنیادی منشور ہی ملک کی سا لمیت استحکام و تحفظ کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔

ملک میں امن و امان کے فروغ،کرپشن کی روک تھام کے سلسلے میں عوام میں آگاہی اور حکومتی اداروں سے تعاون کرنا۔انہوں مزید کہا کہ خطے میں اقتصادی ترقی کیلئے پاک چین راہداری منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا ،پاک فوج ملک دشمن قوتوں سے پوری طرح نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،کراچی ،بلوچستان میں حالات خراب کرنیوالے را کے ایجنٹ ہیں ،عوام ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر پاکستان میں دہشتگردی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنادینگے،اہلسنت ملک کی اکثریت اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ،محب وطن قوتوں کو آگے لاکر ملک مخالف سازشوں کو ناکام بنا ہوگا ،سیدگل حسن شاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے ،مقبوضہ کشمیر جب بھی آزادی کی تحریک عروج پر پوچھتی ہے ،کراچی اور بلوچستان کے حالات خراب کردیئے جاتے ہیں ،ملک مخالف وملک دشمن قوتوں کے سہولت کاروں کو بھی نشان عبرت بنانا ہوگا ،کراچی کا امن کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،قانون نافذ کرنیوالوں کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث خوف کا بت ٹوٹاہے ،جرائم پیشہ اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن درست سمت میں ہے ،آپریشن کے بہتر نتائج کے سبب کراچی میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے ،مستقلاور پائیدار امن کیلئے حکومت کو حالات کی روشنی میں پالیسی بنانی ہوگی ،موجودہ حالات میں عوام نے سکھ کا سان لیا ہے کافی حد تک جرائم میں کمی ہوئی ہے ،خوشحال کراچی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،پوری قوم امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہے ،کشمیریوں کے حق خود ارادیت دلانے کے لئے حکومت کو پاکستان کو ایک قدم اور آگے بڑھا کر جدوجہد کرنا ہوگی،موجودہ صورتحال میں جمہوری قوتوں اور پارلیمنٹ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک دشم قوتوں کے خلاف سخت اقدامات کریںتاکہ عاشق پاکستان تمام محب وطن قوتوں کا اعتماد بحال ہوسکے۔