ملک بھر میں جمعیت کی دستخطی مہم میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے دستخط کئے

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی تعلیمی ریفرنڈم کے ابتدائی مرحلے میں ملک بھر میں جمعیت کی دستخطی مہم میں ہزاروں طلبہ وطالبات نے دستخط کئے۔لاہور ، کراچی، اسلام آباد، پشاور ، بلوچستان ، مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز میں دستخطی بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔ یکساںنصاب، یکساں نظام اور ایک زبان کے مطالبے کی طلبہ و طالبات کی جانب سے مکمل حمایت کی گئی۔

معیت کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے پشاور یونیورسٹی میں جبکہ سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل نے جامشورو یونیورسٹی میں دستخطی مہم میں حصہ لیا اور اپنے دستخط کئے۔ طلبہ ، اساتذہ،تعلیمی اداروں کے غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی دستخطی مہم میں بھر پور حصہ لیا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ و طالبات نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ رواں سال عزم عالیشان ، ہمارا پاکستان مہم چلا رہی ہے ، جبکہ تعلیمی مطالبات کا ریفرنڈم بھی اس مہم کا حصہ ہے۔ تعلیمی سیمینارز اور کانفرنسز بھی اسی ماہ میں کروائی جائیں گی۔

Islami Jamiat Talaba Pakistan Signature Campaign