ملک میں روزمرہ زندگی کو منفی طور پر متاثر کرنے والا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا: وزارتِ اعظمیٰ

Turkiy Coumhuriyeti

Turkiy Coumhuriyeti

ترکی (جیوڈیسک) ہنگامی حالات کے بارے میں وزارتِ اعظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روز مرہ کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرنے والے کسی بھی امور کو سرانجام نہیں دیا جائے گا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغاوت کرنے والے جھتے کو بہت جلد ناکام بنادیا گیا اور ان تمام افراد کو عدلیہ کے رو برو پیش کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف اس وقت تک جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ اس تنظیم کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اقدامات درست تھے۔ اس تنظیم کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے خلاف زیدہ موثر اقدامات کرنے کے لیے بڑی سرعت سے بلوں کو قومی اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔

وزارتِ اعظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روز مرہ کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرنے والے کسی بھی امور کو سرانجام نہیں دیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک اور عوام کی بہتری کے لیے اٹھایا جانے والا یہ قدم مملکت کے قوامنین کی حدود ہی کے اندر رہتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔