وہ دن درو نہیں جب وطن عزیز میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے روشنیوں میں تبدیل ہوجائیں گے

Imran kainth

Imran kainth

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فالو اپ ٹیم کے ڈویژنل انچارج کو آرڈی نیٹر چوہدری محمد عمران کینتھ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو توانائی بحران ورثے میں ملا میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میںوفاقی اور صوبائی حکومت اس بحران سے مقابلہ کر رہی ہیں اور وہ دن درو نہیں جب وطن عز یز میں لو ڈ شیڈ نگ کے اندھیر ے روشنیوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کے دور میں پہلی با ر بجلی کی پیداوار ریکا رڈ 16ہزار میگا واٹ تک پہنچی تا ہم طلب میں بے تحا شا اضا فہ کی وجہ سے لو ڈ شیڈ نگ کر نا پڑی انہو ں کہا کہ بعض لو گ لو ڈ شیڈنگ کے نا م پرحکو مت پر تنقید برائے تنقید کر کے اپنی سیا ست چمکا رہے ہیں لیکن با شعو ر عوام نے انہیںمسترد کردیا ہے۔

اور ایسے افراد عوام کوحکو مت کے خلا ف اکسا نے میں ہرگز کا میا ب نہیں ہو سکیں گے ،انہو ں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت اپنے وعدے کے مطا بق اپنے دور میں لو ڈ شیڈ نگ کا خا تمہ کر کے اگلے الیکشن کے لئے عوام میں جا ئے گی۔