ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شارٹ فال 4600 میگاواٹ ہو گیا

Loadshedding

Loadshedding

لاہور (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 15 ہزار 100 اور پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

بجلی کی طلب میں گرمی بڑھنے کی وجہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خشک اور گرم موسم کی وجہ سے آئندہ چند روز میں بجلی کی طلب میں مزید اضافہ ہو گا۔

جس سے بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ سکتا ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ زیادہ دباؤ والے علاقوں میں بجلی کا سسٹم بار بار ٹرپ بھی ہونے لگا ہے۔