ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی

LNG

LNG

لاہور (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 15 روپے کی کمی سے 85 روپے فی کلو ہو گئی۔

گھریلوں استعمال کے ایل پی جی سیلنڈر میں 175 روپے کمی جبکہ کمرشل سیلنڈر میں 700 روپے کم کر دیئے گئے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 370 ڈالر سے کم ہو کر 300 ڈالر فی میٹرن ٹن ہو گئی ہے۔ جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔