ملک بھر میں یوم مئی کے پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ عاشق حسین چوہدری

Ashiq Hussain Choudary

Ashiq Hussain Choudary

فیصل آباد : پاکستان ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے مرکزی سیکرٹری عاشق حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یوم مئی کے پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں رائو نسیم، سکھر میں منظور احمد رمنی، قاضی نعمت اللہ، مجیب انصاری، اللہ ڈیتوں کیئر، ملتان قاضی منور حسین، سعید ساجد اعوان، چوہدری محمد اجمل، لاہور محمد اکبر کھوکھر، رانا نوشاد قمر سالار، شمشاد پپو ریلوے ہیڈ کواٹر لاہور، محمد انور گجر، ظفر اعجاز، ملک حشمت خاں راولپنڈی، چوہدری محمد شبیر، بابر قادری، چوہدری مقبول پشاور، محمد اشفاق کندیاں، نظام ہاشمی، ملک عطاء محمد وینس، فیصل عاشق حسین چوہدری و دیگ رراہنما و ریلوے ملازمین شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے مرکزی راہنمائوں کا کہنا ہے کہ ریل کا مزدور عرصہ 33.32سال سے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق سے محروم ہے اور 32سال سے ریلوے میں ریفرنڈم نہیں ہوا سی بی اے اپنی آئینی افادیت کھو چکی ہے ریلوے میں ریفرنڈم ہونا چاہیے تاکہ ریلوے مزدور اپنا آئینی و قانونی جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنی نمائندہ یونین کا انتخاب کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کی بدولت اوقات کار کا مقرر ہونا، ہفتہ وار چھٹی، اولڈ ایج بینیفٹس، پنشن گریجویٹی کی سہولیات کو گورنمنٹ آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ختم کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں عہد کرنا ہو گا۔ سہولیات میں اضافہ اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے محنت کشوں پر مشتمل ملک گیر پارٹی کا قیام عمل میں لانا ہے۔

تاکہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے نظام سے جان چھڑائی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریلوے میں ریفرنڈم کرایا اور سکیل بندی کی جائے۔تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ، ریلوے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار، پبلک پارٹنرشپ پر چلنے والی ٹرینیں واپس اور بقایا جات وصول اور تمام کیٹگریز اپ گریڈ کیا جائے۔