ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے: شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ نواز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تین برس کے دوران ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا، امن و امان کی صورتحال میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ، پرامن اور اقتصادی طور پر مستحکم ہے۔

محمد شہبازشریف کا کہنا تھا ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔