ملک کے بالائی علاقوں میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) بالائی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری، آج اور کل میگھا کھل کر برسے گا، تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو گی۔

میدانی علاقے سورج کی آگ میں آج بھی تپتے رہیں گے ۔ ہوشیار ، خبردار ، بالائی علاقوں میں رہنے والے ہوجائیں تیار، آج اور کل کھل کر برسات ہوگی ۔ موسم کی خبر دینے والوں نے خوشخبری دی ہے کہ آج رات لاہور ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد اور ملتان میں میگھا برسے گا اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

بارش کا یہ سلسلہ پری مون سون کا نتیجہ ہے جو رواں ماہ وقفے وقفے سے جاری رہے گی ۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی ابھی جانیوالی نہیں ۔ لاڑکانہ ، جیکب آباد ، نوابشاہ ، شکار پور اور سکھر میں آج بھی آگ برسے گی اور لوگوں کا برا حال ہو گا۔