ملک ایک منجھے سیاست دان اور محب وطن انسان سے محروم ہو گیا۔ طالب حسین

Dr Yaseen Balouch

Dr Yaseen Balouch

لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر یاسین بلوچ کی روڈ حادثے میں ناگہانی وفات پر ملک بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے اپنے قائد ڈاکٹر یاسین بلوچ کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کرتے ہوئے پبلک سیکریٹریٹ میں درجنوں کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسین بلوچ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پرپاکستان اورخصوصاًنیشنل پارٹی ایک منجھے اور بصیرت انگیز سیاست دان اور ایک اچھے محب وطن انسان سے محروم ہوگئی ہے۔

ان کی وفات سے ہر کارکن اشکبار ہے کیونکہ ڈاکٹر یاسین بلوچ ہرکارکن کے ساتھ مشفقانہ رویہ رکھتے تھے۔انہوں نے نیشنل پارٹی کی مضبوطی اور ترقی کے لئے قابل فخرکردارادا کیا۔نیشنل پارٹی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔طالب حسین نے بتایا کہ ان کی یاد میںنیشنل پارٹی پنجاب کی طرف سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔اس دوران نیشنل پارٹی پنجاب کے صدرایوب ملک نے بھی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تعزیت کااظہار کیا اور کارکنان کو تسلی دی۔مزید براںپاکستانی میڈیا کی طرف سے نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر یاسین بلوچ کی وفات پر افسوس اور تعزیت کااظہار کیا گیا۔

روزنامہ سرزمین کے چیف ایڈیٹرصفدرعلی خان،ڈپٹی ایڈیٹرمحمدزبیر،سرکولیشن ڈاکٹرصفدراعجاز،روزنامہ سسٹم کے چیف ایڈیٹرنواب ناظم،روزنامہ خبرنامہ کے چیف ایڈیٹرمحمد عمران،روزنامہ کندن کے ایڈیٹرمنیربھٹی،روزنامہ سماء کے ایڈیٹرعاطف سعید، للیانی پریس کلب کے صدرمحمدعمران سلفی،قصور پریس کے سنیئر ممبرسعید احمد بھٹی، صحافی رہنما طارق سعید،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے افتخارسلطانی، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے راناامجد،روزنامہ جناح کے عارف بھٹی،پنجاب ٹی وی سے محمدفاروق سمیت روزنامہ عوامی محبت قصور کے چیف ایڈیٹر اقبال کھوکھر،ڈپٹی ایڈیٹر ڈاکٹراظہریونس،نیوزایڈیٹراشرف آسی،رحمت گجر،دانش سرویا نے جنرل سیکرٹری نیشنل پارٹی پنجاب طالب حسین سے مرکزی سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی ڈاکٹریاسین بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔