ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، طالب حسین

Dr.B.A.Khurram

Dr.B.A.Khurram

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل پارٹی ملک میں جمہوریت کے استحکام، معاشرتی تعمیر و ترقی اور ملکی وقار کے لئے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے گزشتہ روز ”روزنامہ عوامی محبت ”کے چیف ایڈیٹر اقبال کھوکھر سے ایک ملاقات میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل پارٹی کے صدرسینٹر میرحاصل خان بزنجو کی قیادت اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے بھرپور تعاون سے ملک بھر میں نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اور اسی حوالے سے ایوب ملک صدر پنجاب کے ساتھ مل کر صوبہ پنجاب میں ہم دن رات اس کی تنظیم سازی کے لئے کام کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کاشکر ہے کہ پنجاب کے شہرشہراور گائوں گائوں تمام اضلاع سے بھاری اکثریت سے سیاسی،سماجی،کاروباری اور مذہبی شخصیات وکارکنان شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر معروف سماجی رہنماء ملک محمودنواز ،سابق ضلعدار محکمہ انہار فیاض احمد بھٹی اور ندیم بھٹی امیدوار جنرل کونسلر بھی موجود تھے۔