ملک بھر میں یوم القدس منایا گیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

Protest

Protest

کراچی/لاہور (جیوڈیسک) مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سنٹر تک ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ ریلیوں کے شرکاء امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد اسلام پورہ سے ریلی نکالی گئی جو ناصر باغ اور انار کلی سمیت مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چئیرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ملتان میں گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بہاولپور میں جامعہ مسجد حسینیہ سے فرید گیٹ تک القدس ریلی نکالی گئی۔