ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

مری (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں، مری، شانگلہ، بٹگرام، مظفرآباد، ایبٹ آباد اورمانسہرہ سمیت گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکلے آئے۔

تاہم زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز جنوبی قازقستان تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔