وطن عزیز کو محفوظ و پر امن بنانے کیلئے ہر قسم کے فسادیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ عمران خان چنگیزی

Imran Khan Changaizi

Imran Khan Changaizi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرنے کے آرمی چیف کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بلاشبہ وطن عزیز کا دفاع اور فوج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور محب وطن فوجی قیادت پاکستان کو ہر طرح سے محفوظ و مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے دشمن کبھی بھی پاکستان کیخلاف اپنی سازشوں اور مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے مگر یہ بھی حقیت ہے کہ پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمن سے خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان کیلئے دہشتگردی سے زیادہ بڑا خطرہ کرپشن اور اس سے جنم لینے وہ مافیا زاور استحصالی طبقات ہیں جو حب الوطنی کے لبادے میں پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں اور اختیار و اقتدارکو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہوئے عوام کو استحصال و مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف غربت ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ لاقانونیت ‘ جرائم اور عوامی مسائل و مصائب اور قومی بحرانوں میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ قومی مستقبل بھی مخدوش ہوتا جا رہا ہے۔

اسلئے صرف دہشتگردوں کیخلاف کاروائی سے وطن عزیز فسادیوں سے پاک نہیں ہوگا بلکہ پاکستان و عوام کو محفوظ بنانے کیلئے افواج پاکستان اور سربراہ افواج کو پاکستان کو ان تمام فسادیوں اور ان کی پالتو مافیاز سے پاک کرنا ہوگا جو کسی بھی ملک میں انتشار ‘ نفاق ‘ فساد‘ استحصال ‘ مظالم ‘ کرپشن اور ملک و قوم پر مظالم میں ملوث ہیں۔