ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے ،فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے ، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے میر ا سلطان ڈرامے کی مثال دے دی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے۔

ایک ریاست سمبل آغا کی ہے ، ایک ماہ دوراں کی اور ایک حورم سلطان کی ہے ، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومتی پالیساں امراء کو نوازنے کے لئے ہیں ، غریب آدمی کے لئے نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 5 فیصد کم کی گئیں ، انہیں 20 سے 25 فیصد کم ہونا چاہیے تھا۔