عدالت جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ان کا دورہ کسی سازش کا حصہ نہیں، دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔ پاناما لیکس کیس سے متعلق ثبوت پیش کرنے کی ذمے داری ہماری نہیں نواز شریف کی ہے۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا تھا حامد خان کیس کی پیروی کریں ، لیکن وہ اس کیس سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔ واپس جاکر سینئر لیڈرشپ سے اس حوالے سے بات چیت کریں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کوئی سازش نہیں ہورہی ، پرانے دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوں ، اس کےبعد لندن میں بچوں سے ملاقات کرکے اتوار کو واپس آجائوں گا۔

پاناماکیس سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ملک کا چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہواہے، ہم عدالت کی مدد کررہے ہیں، ثبوت دینے کی ذمہ داری ہماری نہیں نوازشریف کی ہے، عدالت ان سے پوچھے گی کہ پیسہ کہاں سے آیا ، درمیان میں یہ قطری پہنچ گیا ہے اس پر بھی سوال و جواب ہوں گے، عدالت جو فیصلہ کرےگی اسےہمیں قبول کرنا پڑیگا۔