عدلیہ حکومتوں سے سفارشات طلبی کی بجائے مقامی پولیس کے قیام کے احکامات دے: امیر پٹی

JALSA

JALSA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نظام میں اصلاح کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے وفاق اور صوبوں سے سفارشات کی طلبی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اقدام مثبت اور عوامی مفاد میں ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو اپنے مفادات کیلئے مخالفین کو دیوار سے لگانے کی روایت پر کاربند رہنے والے کبھی پولیس نظام میں اصلاح کیلئے کوئی مثبت تجاویز یا سفارشات پیش نہیں کریں گے اسلئے قومی مفاد میں سپریم کورٹ کو از خود” مقامی پولیس“کا نظام رائج کرتے ہوئے ڈویژنل کونسل کی سطح پر پولیس کو ڈویژن کا ماتحت بنایا جائے اور ہر ڈویژن میں پولیس میں اسی ڈویژن کے افراد کو بھرتی کیا جائے۔ جبکہ دیگر ڈویژنوں یا صوبوں سے دوسرے ڈویژنوں اور صوبوں میں افسرانو اہلکاروں کی بھرتی و ٹرانفسر کی روایت کا بھی خاتمہ کیا جائے تو یقینا مقامی افراد پر مشتمل مقامی مسائل کو سمجھنے والی اور مقامی افراد سے مکمل طور پر واقف مقامی نمائندوں کو جوابدہ پولیس زیادہ دیانتداری‘ فرض شناسی اور فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ عوام کو تحفظ کی فراہمی اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے میں زیادہ موثر کردار ادا کر سکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے طے شدہ پروگرام کے تحت سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی بجائے قواعد میں ابہام اور قانونی تقاضے مکمل نہ ہونے کا بہانہ بناکر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجراء سے معذرت کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے مسلسل انحراف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بہانہ بازی و تاویلات پر سپریم کورٹ کواس عدالتی توہین کا ازخود نوٹس لینا چاہئے جبکہ الیکشن کمیشن کا رویہ مسلسل اس بات کا مظہر بھی ہے کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے اختیارواقتدار میں عوام کو شریک نہ بنانے اور بلدیاتی انتخابات کے ذریعے مقامی سطح پر اختیارات عوامی نمائندوں کو فراہم نہ کرنے کی سازش میں مکمل طور پر حکمرانوں اور استحصالی ٹولے کا معاون و مددگار بنا ہوا ہے الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل اور اسے مکمل غیر جانبدار بنانے کا متقاضی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی کو عمرے کی سعادت کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ اللہ غلام مصطفی خاصخیلی کے عمرے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کی اس سعادت کو پاکستانی قو کیلئے سعد و مبارک بناتے ہوئے راجونی اتحاد کو عوام پاکستان کو استحصالیوں کے مظالم سے محفوظ بنانے اور پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے بچانے کے مشن میں کامیابی عطا فرمائے۔