عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

Amir Khan

Amir Khan

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

ایم کیو ایم رہنما عامر خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی استدعا کی۔

عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20 جولائی کو کیس کی سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔