کردار کشی سے رکنے والی نہیں، ہر عدالت میں سامنا کروں گی: ریحام خان

Reham Khan

Reham Khan

لاہور (جیوڈیسک) ریحام خان نے بھی اپنے موقف پر قائ رہتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے ایجنڈے پر نہیں ہوں، جب چاہوں گی کتاب منظر عام پر لے آؤں گی۔

دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کردار کشی سے رکنے والی نہیں ہیں بلکہ ہر عدالت میں سامنا کریں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی کے ایجنڈے پر کام نہیں کر رہی ہیں، وہ جب چاہیں گی اپنی کتاب منظرِ عام پر لے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب میں آزاد ہوں، کوئی مجھے کنٹرول نہیں کر سکتا۔

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر لفافہ لے کر شہباز شریف کی مہم چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہی لیڈر کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سچ لکھوں گی اور ہر عدالت میں سامنا بھی کروں گی، میں کسی کے ایجنڈے پر نہیں ہوں، لوٹے شرمندہ ہوں گے اور انہیں اپنے الفاظ واپس لینا پڑیں گے۔