گائے کا گوشت کھاتا ہوں ہمت ہے تو کوئی روک لے، نائب بھارتی وزیر داخلہ کا اعلان

Karan Rejijo

Karan Rejijo

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے نائب وزیر داخلہ کرن ریجی جو نے کہا ہے کہ میں گائے کا گوشت کھاتا ہوں اور مجھے کوئی گوشت کھانے سے نہیں روک سکتا۔

کرن ریجی جو نے کہا کہ میرا تعلق اروناچل پردیش سے ہے۔ کیا کوئی مجھے روک سکتا ہے؟ اس لیے ہمیں کسی کے طور طریقے کے بارے میں اس قدر تنگ نظرنہیں ہونا چاہیے، بھارت ایک جمہوری ملک ہے، بعض اوقات ایسے بیان دے دیے جاتے ہیں جو صحیح نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ’’اگر مہاراشٹرا ایک ہندو اکثریتی ریاست ہے۔

گجرات میں ہندو اکثریت ہے، مدھیہ پردیش میں ہندو اکثریت اوراگر وہ ہندو عقیدے کے مطابق قانون بناناچاہتے ہیں توانھیں بنانے دیں لیکن ہمارے یہاں ہماری ریاست میں ہم اکثریت میں ہیں اورہم جواقدام چاہیں اس کے لیے آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنما مختار عباس نقوی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’جو بیف کھائے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے انھیں پاکستان یا عرب ملکوں کوچلے جاناچاہیے‘‘۔بھارت کی کئی ریاستوں میں پہلے سے گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے لیکن مرکز میں موجودہ بی جے پی حکومت کے آنے کے بعداس میں سختی آئی ہے۔