گائے کا گوشت کھائے جانے کی غلط اطلاع دینے پر ہندو سینا کا سربراہ گرفتار

Vishnu Gupta

Vishnu Gupta

نئی دلی (جیوڈیسک) گائے کا گوشت پکائے اور کھائے جانے کی غلط اطلاع دینے والے شیو سینا کی ذیلی تنظیم ہندو سینا کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کی پولیس نے گائے کا گوشت پکائے اور کھائے جانے کی غلط اطلاع پر ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وشنو گپتا نے کیرالا ہاؤس میں گائے کا گوشت کھائے جانے
کی غلط اطلاع فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہندو سینا کے رہنما وشو گپتا نے پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ کیرالا ہاؤس نئی دلی کے ریسٹ ہاؤس میں لوگوں کو گائے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے جس پر پولیس نے کیرالا ہاؤس کی کینٹین پر چھاپا مارا لیکن انھیں اس قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ وہاں گائے کا گوشت فراہم کیا جا رہا ہو۔ چند روز قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے دہشت گردوں نے گائے کا گوشت کھانے کے جرم میں ایک مسلمان شخص کو قتل کردیا تھا جب کہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن کو بھی اسی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔