بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شیخ زید اسپتال پہنچے اور سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ بھی دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل بھی کی۔