تین روزہ تربیتی نشست” مائیکروکریڈٹ آپریٹنگ سسٹم” کے افتتاحی سیشن سے محمد عبد الشکور کا خطاب

Speech

Speech

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کا مقصد ضرورت مند اور صحت مند افراد کو مالی وسائل فراہم کرنا ہے تا کہ وہ معاشرے میں رہ کر اپنی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔ الخدمت کیطرف سے پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کو بلا سود قرضے کی فراہمی سے جہاں ایک طرف بے سہار ا لوگ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو شروع کر سکتے ہیں وہاں دوسری طرف سوددر سود کے چنگل سے بچ جاتے ہیں۔

محمد عبدالشکور صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے مواخات پروگرام کی تین روزہ تربیتی نشست ” مائیکروکریڈٹ آپریٹنگ سسٹم” کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد پورے ملک میں بلا سود، قرضہ حاجت مندوں تک پہنچائیں گے جس سے اللہ کے فضل و کرم سے ہر پاکستانی بے روزگارجوان کا خواب پورا ہوگا اور یقیناًوہ اپنے روشن مستقبل کیساتھ اپنا اور ملک وقوم کا نام بھی روشن کریگا۔

بینگ ہیومن ڈیویلپمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میاں شاہد محمود ،الخدمت فاؤنڈیشن کے سینٹرل کوارڈینیٹر میڈیا شاہد شمسی، الخدمت مواخات کے پر وگرام منیجر عامر یوسف ، ڈپٹی منیجر احمد قدیراور پورے ملک سے پروگرام منیجرز ، ریجنل منیجرز، برانچ منیجرز، فیلڈ آفیسرزاوراکاؤنٹ آفیسرزنے شرکت کی۔

محمد عبد الشکور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور الخدمت کے پاس پروفیشنل افراد کی ٹیم موجود ہے جو مواخات ماڈل کو پورے ملک میں بہترین طریقے سے چلا رہی ہے۔

ٹرینرشاہد محمود،عامر یوسف اور محمد وقاص افضل نے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور جائزہ،لون کی فراہمی کا طریقہ کار،کلائنٹ اور برانچ مینجمنٹ پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

برائے رابطہ:
شہزاد سلیم عباسی 0333-3133245