کرکٹ اکیڈمی کی زمین کا قبضہ چھڑانے کیلئے سعید اجمل کی ہائیکورٹ میں درخواست

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر سعید اجمل نے کرکٹ اکیڈمی کی زمین کا قبضہ چھڑانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

قومی کرکٹر سعید اجمل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل آباد کی ضلعی حکومت کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی اور گرائونڈ بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں لیکن قبضہ مافیا نے کرکٹ اکیڈمی اور گرائونڈ کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔

فیصل آباد میں بچوں کو کرکٹ سکھانے کے لئے اکیڈمی چلانی ہے لیکن قبضہ گروپ آڑے آچکے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی پولیس کو بھی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوسکی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قبضہ واگزار کروانے کا حکم دیا جائے۔