کرکٹ میں ہر دن اور ہر میچ نیا ہوتا ہے،مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا پچھلا میچ بھول جانا چاہئے،کرکٹ میں ہر دن اور ہر میچ نیاہوتاہے،گرین شرٹس میں سیریزجیتنے کی صلاحیت ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ قومی بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں ،کھلاڑی پوری پوٹینشل سے کھیلیں تو سیریز جیت سکتے ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سات میں ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں،جو میچ ونر بن جاتے ہیں ۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ نئے کھلاڑیوں کو وقت اور اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔