کرکٹ ٹورنامنٹ پاک جیم خانہ نے اسٹیل ٹائون جیم خانہ کو ایک رن سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

1sr Aurang Zaib Sultan Tournament

1sr Aurang Zaib Sultan Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری نے کہا کہ پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے پر اورنگزیب سلطان کی حوصلہ آفزائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے یہ ہمارے ملک کا قیمتی آثاثہ ہیں گنیز بک میں سندھ سے چار اعلیٰ شخصیات محترمہ بے نظیر بھٹو ،عالم چنا ،عبدالستار ایدھی کے ساتھ اورنگزیب سلطان کا نام ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

ہماری حکومت کا تعاون فخر پاکستان کے لئے جاری رہے گا اورنگزیب سلطان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر پہلا اورنگزیب سلطان انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر تقریب سابق صدر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن پروفیسر سراج السلام بخاری ،چیئر پرسن اصغر علی شاہ فائونڈیشن اسماء علی شاہ ،نیشنل پیس کمیٹی کے صوبائی صدر ظفر مقصود ،سنیئر نائب صدر زون چار اسماعیل پہنور اور ٹورنامنٹ سیکریٹری عتیق صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں اورنگزیب سلطان کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کیا چالیس ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا کامیابی سے انعقاد عتیق صدیقی کا ہی طرہ امتیاز ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب سلطان نے کہا کہ میرے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر با بائے کرکٹ عتیق صدیقی کا انہتائی مشکور ہوں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری کا بھی حوصلہ افزائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔قبل ازایں پہلا اورنگزیب سلطان انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پاک جیم خانہ نے مد مقابل اسٹیل ٹائون جیم خانہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ٹاس جیت کر پاک جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ40اوورز میں 230رنز اسکور کئے شاہد ندیم نے 37،ولید احمد نے 32،سید عاصم اور راشد خان نے 25,25رنز بنائے۔۔

عاشق علی نے تین ،سجاد علی ،اختر علی اور ایم عثمان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں اسٹیل ٹائون جیم خانہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 229رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،رائو ساجد علی نے 57،فیاض حسین نے 39اور سجاد علی نے 27رنز بنا ئے ۔سید عاصم نے تین ،شاہد ندیم ،ولید احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری نے فاتح پاک جیم خانہ کے کپتان شاہد ندیم اور رنر اپ ٹیم اسٹیل ٹائون جیم خانہ کے کپتان اختر علی کو ٹرافی پیش کیا۔

ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹس مین ولید احمد ،بہترین بالر عاشق علی ،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رائو ساجد علی اور فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاک جیم خانہ کے کپتان اختر علی کو پیش کیا گیا ٹورنامنٹ سیکریٹری عتیق صدیقی نے اورنگزیب سلطان کے ہمراہ یادگاری شیلڈ مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری ،صدر تقریب پروفیسر سراج السلام بخاری ،کو پیش کیا۔

اس موقع پر چیئر پرسن اصغر علی شاہ فائونڈیشن اسماء علی شاہ ،عبدالغنی رند ،ایم سعید ،ایس ایم عادل ،اسماعیل پہنور ، چیئر مین ٹورنامنٹ معراج الحق ،ٹورنامنٹ سیکریٹری عتیق صدیقی ،امپائر ایم متین ،رضی احمد ،اسکورر وقار مشوانی ،عبدالرافع ،فصیح اللہ اور اورنگزیب سلطان کو ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب کی جانب سے شیلڈ پیش کیا گیا۔