اورنگزیب سلطان انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

Cricket

Cricket

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب زون چار کے زیر اہتمام پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرایتھلیٹ اورنگزیب سلطان انو ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) مورخہ 29دسمبر2015ء بروز منگل اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر صبح 10بجے پاک جیم خانہ اور اسٹیل ٹائون جیم خانہ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کوارڈینٹر فرید انصاری ہوں گے جو کہ شام 4بجے فائنل اور رنر ٹیموں اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔