ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جنوبی افریقا سے پاکستان پہنچ گئی

T20 World Cup 2016

T20 World Cup 2016

پشاور (جیوڈیسک) بھارت میں ہونے والے آ ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دنیا کے سفر پر نکلنے والی ایونٹ کی ٹرافی پشاور پہنچ گئی ہے، پاکستان میں پہلی بار اس ٹرافی کی رونمائی آرمی پبلک اسکول میں کل ہو گی۔

بھارت کے شہر ممبئی سے گزشتہ سال اپنا عالمی سفر شروع کرنے والی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی جنوبی افریقا کا دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ چکی ہے، جس کی رونمائی پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں کل ہوگی، تقریب صبح سوا آٹھ بجے ہو گی، ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی ٹرافی کے ہمراہ پشاور پہنچ چکے ہیں ،

پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں تقریب رونمائی کے بعد ٹرافی 12 جنوری کو لاہور پہنچے گی جس کے بعدوہ بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوجائے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا عالمی سفر یکم فروری کو بھارت کےدارلحکومت نئی دہلی میں اختتام پذیر ہو گا۔