علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اور امن وامان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، عمران یوسف

Imran Yousuf

Imran Yousuf

لاہور : ایس ایچ او تھانہ سندر عمران یوسف کی مثبت حکمت عملی کی بدولت جرائم کی شرح میں کمی ہوئی اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوا، ایس ایچ اوسندرعمران یوسف نے کہا کہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں پہلے کی نسبت بہت کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیساتھ ساتھ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن رات علاقہ میں ازخود گشت کررہا ہوں،ایس ایچ اوسندر عمران یوسف نے بتایا کہ اپنی تعیناتی کے دوران قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی میں مطلوب ملزمان کوگرفتار کیا،انہوں نے کہا کہ تھانہ کی حدودمیں ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ہے،جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ملزمان کوپکڑکر پابند سلاسل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے افسران کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایریا تھانہ میں ملکی حالات کے پیش نظرمتعددجگہوں پر احساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن بھی کئے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ تھانہ سندر کی حدودمیں جرائم کی شرح میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے،افسران بالا کی خصوصی گشت کی بدولت امن وامان کی پوزیشن بہتر کرنے میں ہرممکن مددکررہا ہوں۔