کرسٹیانو رونالڈو نے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ “بیلون ڈی اور” اپنے نام کر لیا

Cristiano Ronaldo

Cristiano Ronaldo

لاہور (جیوڈیسک) پرتگال اور رئیل میڈرڈ کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو چوتھی بار دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بیلون ڈی اور لے اڑے۔

اکتیس سالہ رونالڈو نے روایتی حریف میسی اور انیٹائینی گرزمین کو ہرا کر فیفا کا معتبر ایوارڈ “بیلون ڈی اور” اپنے نام کیا۔

رونالڈو میسی کے بعد چار مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رواں سال کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ٹیم رئیل میڈرڈ چمپئینز لیگ جبکہ پرتگال یوریپئن چمپئین شپ جیتنے میں کامیاب رہی۔ رونالڈو نے اس سال پرتگال اور رئیل میڈرڈ کیلئے کُل 51 گول سکور کیے۔