کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو لگاتار دوسری بار کلب ورلڈ کپ جتوا دیا

 Cristiano Ronaldo

Cristiano Ronaldo

ابوظہبی (جیوڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور کارنامہ، ریال میڈرڈ کو لگاتار دوسری بار کلب ورلڈ کپ جتوا دیا۔ فائنل میں برازیلین کلب گریمیو ایک صفر سے ناکام رہی۔

کلب فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے ابوظہبی میں میدان سجا، جہاں ریال میڈرڈ اور گریمیو کلب مدمقابل ہوئے۔ اس میچ میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کا جادو سر چڑھ کر بولا۔

کھیل کے 53ویں منٹ میں سٹرائیکر نے گول کر کے ریال میڈرڈ کو لگاتار دوسری بار ورلڈ چیمپئن بنوا دیا۔

برازیلین کلب ایک صفر سے ناکام رہی۔ فائنل کے اختتام پر ابوظہبی میں آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ اس موقع پر رونالڈو الیون نے فتح کا خوب جشن منایا۔