سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

پشاور (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کاروائی مردان ماڈل ٹاون کے علاقہ میں کی گئی، اس دوران سلیمان، حیات عالم اور کاشف الرحمن نامی دہشتگردوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے بتایاگیا ہے، جن کے قبضے سے 3 دستی بم، 2 پستول، ایک کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا۔