کیوبا، کاسترو خاندان کا اقتدار ختم، ماریو دیاز صدر نامزد

Miguel Diaz-Canel

Miguel Diaz-Canel

کیوبا (جیوڈیسک) کیوبا میں کاستروز کا دور حکومت چھ دہائیوں بعد ختم ہوا، قومی اسمبلی نے میگوئل ڈیاز کینل کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔

امریکا کے ہمسائے اور پانچ دہائیوں تک مخالف ملک کیوبا میں خاموش انقلاب آ گیا۔ تقریباً چھ دہائیوں بعد کاستروز کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا، قومی اسمبلی نے میگوئل ڈیاز کینل کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔

انہیں ننانوے فیصد اراکین نے ووٹ ڈالا۔ انیس سو انسٹھ میں فیدل کاسترو کے لائے انقلاب سے کل تک کاستروز کے زیر اثر رہا۔ فیدل کاسترو نے دو ہزار چھ میں اقتدار اپنے بھائی راول کو منتقل کر دیا تھا، راول نے دو بار صدر رہنے کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا اور میگوئل کو اپنا جانشین نامزد کیا۔ انہوں نے اپنے خاندان کے کسی فرد کو اس عہدے کے لئے منتخب نہیں کیا۔

اس انتخاب کے بعد چھیاسی سالہ راؤل کاسترو منصبِ صدارت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب وہ کیوبا کی حکمران اور طاقتور کمیونسٹ پارٹی کے بدستور سربراہ رہیں گے۔

انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کیوبا پر سن 1959 سے لے کر سن 2006 تک حکمران رہے تھے۔ فیڈل کاسترو منصب صدارت چھوڑنے کے آٹھ برس بعد نوے برس کی عمر میں رحلت پا گئے تھے۔