کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی کی غیر حاضری پر عدالت برہم

Ayaan Ali

Ayaan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایک مقدمے کی سماعت کی وجہ سے حاضر ہونے سے قاصر رہیں۔

عدالت نے اس صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا تاہم ان کا استثنی قبول کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کی حاضری لازمی بنانے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایان علی آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہوں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔