کرنسی اسمگلنگ کیس : ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

Ayyan Ali

Ayyan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ایان علی کا کہنا ہے کہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گی ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج کسٹمز جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم کسٹمز جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ایان علی کو بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نےبغیر کارروائی کے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت میں غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے کہا کہ ان کا کیس زیر سماعت ہے اس لیے وہ میڈیا سے بات نہیں کر سکتیں، ایان علی نے کہا کہ وہ جب بولنا شروع کریں گی تو کئی دن لگ جائیں گے۔

ایان علی کا کہنا تھا کہ میڈیا والے دیکھ رہے ہیں ان کے ساتھ کس قدر زیادتی ہوئی، ایان علی نے کہا کہ وہ چار ماہ جیل میں رہیںاور اب بھی ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہورہی ہیں۔

ایان علی نے کہا کہ وہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گی۔انہیں پہلی دفعہ عدالتوں میں آنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا سپورٹ کرے۔