کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Ayaan Ali

Ayaan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، ماڈل گرل کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ ایان علی علالت کے باعث آج حاضر نہیں ہو سکتی، آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے ملزمہ ایان علی کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور آئندہ سماعت پر ملزمہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔