موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، آسیہ ناز تنولی

MNA Asia Naz Tanoli Taxila

MNA Asia Naz Tanoli Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پنجاب حکومت پڑھا لکھا پنجاب پروگرام کے تحت ہر بچے اور ہر بچی کو سکول میں لے جانا ہے، ہر کام حکومت پر ڈالنے کے بجائے ہمیں خود بھی اس شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

آج گورنمنٹ کے تمام سکولوں میں تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے سٹاف اور دیگر ضروری وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھابڑا میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے ڈپٹی ڈی ای او میڈم روبینہ رائوف، ڈپٹی ڈی ای او عبدالخالق،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ڈی ڈی او آر ہیلتھ ڈاکٹر انور نے بھی خطاب کیا جبکہ سی ایم پیپسی کولا محبوب ،سید عمران حیدر، ٹی ایم او تحصیل ٹیکسلا قمر ذیشان ،چوہدری پرویز اختر اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

مقررین نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوتا، معاشرے کی ترقی کے لئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا، مقررین نے ڈینگی سے متعلق بھی خطاب کے دوران بریفنگ دی اور کہا کہ ااج ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے اور عوام میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے شعور بیدار کرنے کے لئے تمام ادارے مصروف عمل ہیں۔

اس سلسلے میں سکولوں کے بچے اور بچیاں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں وہ اپنے گھروں اور اپنے محلوں میں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے اپنا اپنار کردار ادا کریں،مہمان خصوصی نے ڈینگی کے خلاف واک میں بھی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔