موجودہ صورتحال میں نظام کو خطرہ ہو سکتا ہے: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

حیدر آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈٰیا سے گفتگو میں ایک بار پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج سے نظام کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا ملک میں اتار چڑھاؤ دیکھا ہے عمران خان نے ابھی تک کچھ نہیں دیکھا۔ ہم نے کوڑے قید اور پھانسیاں دیکھی ہیں۔

تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے سب سے پہلے لیڈروں کو قربانیاں دینا پرتی ہیں۔